ایک عمومی اصول کے مطابق، کوئی بھی غیر ملکی شہری جو جاپان میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا / رکھتی ہو تو اس کو کسی غیر ملک میں موجود جاپانی سفارت خانے (وزارت امور خارجہ کا ادارہ) سے ویزا کا اجراء کیا جاتا ہے ۔ تاہم، صرف ویزا کا حصول جاپان میں داخلے کی ضمانت نہیں دیتا ۔ جب آپ جاپان پہنچتے ہیں ، تو آپ کو ائیرپورٹ پر وزارت انصاف کی امیگریشن سروسز ایجنسی کے ذریعے ضروری جانچ پڑتال سے گزرنا پڑتا ہے، اس لئے آپ کو ایسا رہائشی سٹیٹس حاصل کرنا ہوتا ہے جو، جاپان میں قیام کے دوران آپ نے جن سرگرمیوں کا ارادہ کیا ہو ان کے عین مطابق ہو ۔ چنانچہ "ویزا" اور "رہائشی سٹیٹس" الگ الگ طریقہ کار ہیں جو مختلف اداروں کے دائرہ اختیار میں ہیں ۔ اس پیج پر فراہم کیا گیا SSW سسٹم رہائشی درجے کی ایک نئی قسم ہے جو بالکل حال ہی میں قائم کیا گیا ہے ۔SSW کی دو اقسام ہیں، ”خصوصی ہنرمند ورکر“ - (i) اور (ii) |
کی خصوصیاتssw |
SSW کے طور پر جاپان میں کام کرنے کے اہل افراد کی عمر کم سے کم 18 سال
ہونا ضروری ہے، ان کو صحت مند ہونا چاہیے، نیز ہنرمند ہونا ضروری ہے،
تا کہ کسی قسم کی پیشگی تربیت کے بغیر فوری طور پر کام شروع کر سکیں ۔ |
|