۔وزیراعظم اشیبا شگیرُونے ٹرمپ کی حلف برداری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امید کی جاتی ہے مستقبل میں امریکہ سے تعلقات اور مستحکم ہوں گے جناب اشیبا نے کہا کہ ’میں مخلصانہ بات چیت کے ذریعے اعتماد کا رشتہ قائم کرنا چاہتا ہوں، جس میں اس بات پر توجہ دی جائے کہ دونوں ممالک کے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو دنیا کے امن اور عالمی معیشت کے لیے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے‘ انہوں نے ایک بار پھر ٹرمپ کے ساتھ جلد ملاقات کی خواہش کا عندیہ دیا ہے ۔یوکوتا ساکی اے قریباً 50 سال قبل شمالی کوریائی ایجنٹوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی ایک جاپانی شہری کی والدہ ہیں۔ ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران انہوں نے دو بار صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔یوکوتا کہتی ہیں کہ وہ مایوس ہیں کہ اگر مغویوں کو جلد رہا نہ کیا گیا توعمررسیدگی کے باعث وہ اپنی بیٹی سے دوبارہ نہیں مل پائیں گی۔
|
|
|
|