حال ہی میں جاپان نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کم عمر نوجونوں کے استعمال کرنے پر مزید حفاظتی فیچر متعارف کروائے ہیں۔انسٹاگرام کے آپریٹر میٹا پلیٹ فارمز نے جاپان میں یہ پلیٹ فارم استعمال کرنے والے کم عمر نوجوانوں کے لئے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ ’’ٹین اکاؤنٹس سیٹنگ‘‘ نامی یہ فیچر متعدد پابندیوں کا نفاذ کرتے ہیں، یہ فیچر کچھ ممالک میں پہلے ہی نافذالعمل ہیں۔اس تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کے اکاؤنٹس خود بخود پرائیویٹ ہو جائیں گےنئی سیٹنگ کے تحت انسٹاگرام غیراخلاقی الفاظ کو بھی فلٹر کر دے گا تاکہ ستائے جانے کی روک تھام ہو سکے اور کم عمر نوجوانوں کے لیے استعمال کی حد ایک گھنٹہ فی دن کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔16 سال سے کم عمر صارفین پر نئی پابندیوں میں رد وبدل کرنے کے لئے والدین کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔والدین دیکھ سکتے ہیں کہ ان کے بچے کس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، اور ایسے اوقات کی نشاندہی کر سکتے ہیں جن میں بچوں کو ایپ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔یہ اقدام سوشل میڈیا پر ہراسانی اور ستائے جانے کے واقعات میں اضافے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔میٹا نے گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں ’’ٹین اکاؤنٹس‘‘ فیچر کا آغاز کیا تھا۔میٹا اپنے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے بھی اسی طرح کا نظام متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔