خاران (خبر ایجنسیاں) بلوچستان کے علاقے خاران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سےاوکاڑہ کے رہائشی 6مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ خاران کے علاقے لجی میں نجی موبائل کمپنی کے ٹاور لگانے کے کام پر مامور مزدوروں پر گزشتہ شب مسلح افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6مزدور فخر ولد محمدرفیق، جاویدولد حضور،امانت علی ولد حضور،مظہر ولد محمدطیب،وقاص ولد محمدا کرم،شہزادعرف شادی ولد عبدالر شید ساکنان اوکاڑہ جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ ایک مزدور فریال ولد منظور سکنہ اوکاڑہ شدیدزخمی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی مزدور کوشیخ زید اسپتال خا ران منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ذرائع کاکہناہے کہ موبائل کمپنی نے سیکورٹی کلیئرنس نہیں لی

اور اس کے مزدور وہاں بغیر این او سی کے کام کررہے تھے تاہم واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے

 

 

Home